آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں د یدیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:50

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان کو اعلیٰ نسل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک حاکمین خان کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا ہے۔ ملک حاکمین خان جو پارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران 1970 کی دہائی میں پنجاب کے وزیر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضیاء کی آمریت کے دوران قید اور تشدد کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ملک حاکمین خان کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سینیٹر منتخب کرایا ۔ ان کا شمار پارٹی کے ان رہنمائوں میں ہوتا ہے جو تین نسلوں سے بھٹو خاندان کی خدمت اور پارٹ سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ سابق صدر نے ملک حاکمین خان کی پارٹی کے لئے خدمات، وفاداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک حاکمین خان جیسے لوگ پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :