چینی سفیر کےقتل کامنصوبہ،ایسٹ ترکستان موومنٹ کا دہشتگرد پاکستان میں داخل

چین نے پاکستان کوآگاہ کردیا،دہشتگرد سی پیک کی چینی کمپنیوں یا ملازمین کونشانہ بناسکتاہے، دہشتگرد کوگرفتارکرکے چینی حکومت کے حوالے کیا جائے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:39

چینی سفیر کےقتل کامنصوبہ،ایسٹ ترکستان موومنٹ کا دہشتگرد پاکستان میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر2017ء ) : پاکستان میں چینی سفیر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، چین نے دہشتگرد کوفوری گرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفیرکوقتل کرنے کی منصوبی بندی بنا کرایک دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوگیا۔ چین نے دہشتگرد سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے پاکستانی وزارت داخلہ کوارسال کردہ خط کے متن کے مطابق ایسٹ ترکستان انڈیپنڈنٹ موومنٹ کا ایک دہشتگرد پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔

دہشتگرد سی پیک کی چینی کمپنیوں یا ملازمین کونشانہ بنا سکتا ہے۔ چینی وزارت داخلہ نے دہشتگرد سے متعلق تمام کوائف پاکستانی وزارت داخلہ کے حوالے کردیے ہیں۔ چین نے پاکستانی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگرد کوفوری گرفتار کرکے چینی حکومت کے حوالے کیا جائے۔