چانڈکا میڈیکل کالج، غلام محمد مہر میڈیکل کالج اور بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کے لیے انٹری ٹیسٹ (کل )ہوگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج، سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل کالج اور لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کے لیے انٹری ٹیسٹ کل اتوار کے روز منعقد ہونگے۔ جس میں مجموعی طور پر 7449 طلبہ و طالبات 7449 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پریس ترجمان عبدالصمد بھٹی کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کے 2086 طلبہ اور 2632 طالبات حصہ لیں گے جن سے لاڑکانہ کے پولیس ٹریننگ اسکول میں ٹیسٹ لی جائے گی جبکہ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے 1050 طلبہ اور 1681 طالبات بھی انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔ جس کے پاس ہونے کے بعد بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کا انتخاب ان کی مرضی کے مطابق کی جائے گی۔