لاڑکانہ، گھاس کاٹنے والی لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا ،اسپتال منتقل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب بیڑو چانڈیو کے گاؤں نور محمد کورکانی میں زمینوں پر گھاس کاٹنے کے لیے جانے والی 16 سالہ لڑکی نور جہان مغیری سانپ کے ڈسنے کے باعث بیہوش ہوگئیں جنہیں ورثا نے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں لڑکی کو طبی امداد دے کر ہوش میں لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔