لاڑکانہ ،گاؤں سید غلام شاہ کے رہائشی نوجوان کی خود کشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) باقرانی تحصیل کے گاؤں سید غلام شاہ کے رہائشی نوجوان مبین علی میمن نے گھر والوں سے ناراض ہوکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے بیہوشی کی حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ورثا نے بتایا کہ صبح کے وقت مبین علی میمن گھر والوں سے ناراض ہوا جس کے بعد گھر کے کمرے میں بند کرکے زہریلی دوا پے کر خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم ڈاکٹروں نے اس کی حالت بہتر بتائی ہے۔

متعلقہ عنوان :