کنال اراضی خریدی گئی ، سوسائٹی کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ، رقم نہ ہی قبضہ واپس دیا جا رہاہے ، چوہدری وزیر رحمت

سوسائٹی کے بااثر افراد اب میرے پلاٹ جعلسازی اور غنڈہ گردی سے فروخت کر رہے ہیں ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں ، چکلالہ کے رہائشی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)چکلالہ گاوںکے رہائشی چوہدری وزیر رحمت چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی محتسب ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، اور کواپریٹو سوسائٹی پنجاب کے ڈی او آر اور محکمہ مال سے اپیل ہے کہ وہ انصاف دلوائیں اور ایئر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے جعلسازوںکے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور میرے پلاٹوں کا قبضہ دلوایا جائے راولپنڈی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ شہری چوہدری وزیر رحمت نے کہا کہ ایئر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی زمین 25کنال انتقال نمبر،18306,18307,18308,18309,18310 بااثر افرادنے ائر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام2009میں کروائی جس کے بدلے ائر رپورٹ سوسائٹی انتظامیہ سے سیکٹر4میں 5مرلہ کی25پلاٹ دینے کا وعدہ کیا مگر انھوں نی21پلاٹ دیئے جن کے ملکیتی جاری کر دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

مگر قبضہ اب تک نہ دیا ہے جبکہ ایک پلاٹ نمبر1765 جلعسازی کے ذریعے فروخت کر دیا جس پر اب مکان تعمیر ہو گیاہے ہمارے رابطہ کرنے پر انھوں نے دوسرا پلاٹ دینے کا ہم سے وعدہ کیا اور کہا کہ غلطی سے یہ پلاٹ فروخت ہوا ہے اس کے بعد ہم سوسائٹی کے چکر لگا لگا کر تھک گے لیکن ہمیں موقع پر قبضہ آج تک نہیں دیا اور اب جعلسازی کے ذریعے مزید ہمارے پلاٹ فروخت کرنے شروع کئے جا رہے ہیں ناصر کالونی میں ائر رپورٹ سوسائٹی نے میری زمین پر اپنا پانی کا ٹیوب ویل لگایا جس کے بدلے انھوں نے سوسائٹی میں کمرشل پلاٹ یا25لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا مگر آج تک اس پانی کے ٹیوب ویل کے بدلے جو پلاٹ یا رقم دینے کا وعدہ کیا وہ بھی نہیں پورا کیا گیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ ، سیکرٹری نے ڈی آر کو اپنی طرف سے جو لیٹر جاری کیا اس میں واضح لکھا ہے اور تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ پلاٹ ہمارے ہیںاس کے باوجود ڈی آر نے کوئی کاروائی نہ کی اور اس معاملے کو دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے مگر اس کے باوجود ائر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کا صدر ، سیکرٹری ، سابق سیکرٹری ،اور سوسائٹی صدر کا بھائی میرے پلاٹوں کو جعلسازی اور غنڈہ گردی سے فروخت کر کے قبضہ کر رہے ہیں۔

انیہوں نے کہا کہ ہماری زمین کی ڈیل کرنے والے راجہ ارشد اب کسی مقدمے میں جیل میں ہے جبکہ ملک مصطفی پٹواری اور اسکا بیٹا، ملک آفتاب بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ان لوگوں نے ائر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام ہماری زمین کا انتقال ہم سے سوسائٹی کے نام پر کروایا اور ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ہمارے پلاٹوں کا قبضہ ہمیں دلوائیں گے ۔

ڈی آر اپنی مرضی سے آفس آتا ہے اور سائلین سارادن اس کے انتظار میں گزار دیتے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وفاقی محتسب ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، اور کواپریٹو سوسائٹی پنجاب کے ڈی آر اور محکمہ مال سے اپیل ہے کہ وہ انصاف دلوائیں اور ائر رپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کے جعلسازوںکے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور میرے پلاٹوں کا قبضہ دلوایا جائے۔