چھوٹے اور درمیانہ کاروبار قومی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ،گورنر سندھ
جگہ اور سرمایہ کی ضرورت کم ہوتی ہے جبکہ منافع زائد حاصل ہوتا ہے ، قومی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،محمد زبیر لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آرہے ہیں،حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی ایس ایم ای بزنس سلوشنز لمیٹڈکے وفد سے ملاقات
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:46
(جاری ہے)
ملاقات میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کے فروغ ، حائل رکاوٹوں ، مشکلات اور اس سے متعلق دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفد نے گورنر سندھ کو اپنے ادارہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ کے پاس پیشہ ورانہ مہارت ، ماہر قانون دان ، ماہر معیشت سمیت دیگر ماہرین بڑی تعداد میں ہیں ، ادارہ چھوٹے اور درمیانہ کاروبار کرنے والوں کو مشاورت ، ہیومن ریسورس ، تجارت کے اصول ، ملازمین سے متعلق قانون ، کاروبار شروع کرنے سے قبل آگاہی اور معلومات بھی فراہم کررہا ہے جبکہ کاروبار کرنے اور کاروبار بنانے میں بھی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانہ کاروبار میں جتنی ڈیمانڈ ہوگی اتنا ہی منافع یقینی ہے اور اس سے نہ صرف قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آرہے ہیں ، حکومت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے صوبہ سندھ میں چھوٹے اور درمیانہ کے کاروبار کی بڑی گنجائش ہے اس ضمن میں لوگوں کو آگاہی اور ترغیب دینے سے مثبت نتائج یقینی ہیں ، مقامی اور گھریلوسطح پر کاروباری سرگرمیوں سے قومی معیشت کے استحکام میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے سے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کو فروغ حاصل ہو ا ہے جبکہ مقامی لوگوں کو بھی روزگار مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن چھوٹے اور درمیانہ کاروبار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں لوگوں کو کاروباری سے متعلق آگاہی انتہائی نا گزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبہ میں ٹیکنیکل کی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے جہاں طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق کے بھرپور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ،ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم چھوٹے اور درمیانہ کاروبار کے فروغ میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ عام لوگوں کو بھی متعلقہ کاروبار کی با قاعدہ تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.