جج کے رخصت پر ہونے کے باعث اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

سوشل میڈیا پر میری تصاویر اور ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،عدالتوں پر یقین ہے‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) مقامی عدالت کی جج بشریٰ خالد کے رخصت پر ہونے کے باعث اداکارہ میرا کی نکاح پر نکاح کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر اداکارہ میرا اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئیں تاہم جج بشریٰ خالد کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ اداکارہ میرا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری تصاویر اور ویڈیوز کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین سے زیادتی ہو رہی ہے اور انہیں اپنے حقوق کے لئے لڑنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ عدالتوں پر یقین ہے اور مجھے یقین ہے کہ انصاف ہوگا۔

متعلقہ عنوان :