پشاور،تیسراآئی جی پی انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنمنٹ شروع ہو گیا 18ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:46

پشاور،تیسراآئی جی پی انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنمنٹ شروع ہو گیا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) تیسراآئی جی پی خیبر پختونخواہ انٹر اکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنمنٹ2017-"آئی جی پی خیبر پختونخواہ صلاح الدین-" کے نام سے ارباب نیاز کرکٹ سٹڈیم پشاور میںڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ملک سعد شہید ٹرسٹ کے تعاون سے شروع ہو گیا ہے جس میں اٹھارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنمنٹ کی افتتاحی تقریب میںعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وائس پریزڈنٹ محمد عابد خان چیف گیسٹ تھے جنھوں نے کرکٹ شاٹس کھیل کر ٹورنمنٹ کا باقائدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما الحاج ملک اشتیاق اعوان بھی موجود تھے۔ ٹورنمنٹ کاافتتاحی میچ شہید بشیر بلور کرکٹ ٹیم اور تہکال 11کے مابین منعقد ہوا جسمیںشہیدبشیر بلور کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

بشیر بلور کرکٹ ٹیم کے بالروں کی نپی تلی بالنگ کے سامنے تہکال 11کے بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں117رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ارشاد نی21 رنز بنائے جبکہ حمید 18 بناکر آئوٹ ہوگئے۔

واجد علی شاہ اور اسامہ علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ فواد خان نے 2وکٹیں لیں جواب میں شہید بشیر بلور کرکٹ ٹیم نے ہد ف آخری اوور میں حاصل کیا جبکہ اس کی چار وکٹیں ابھی باقی تھیں۔رحیم اللہ نے بشیر بلور کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے 56رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے جس میں سات چوکے شامل تھے ، دوست محمد نے چار چوکوں کی مدد سی35 رنز بنائے۔

اس موقع پر الحاج ملک طارق اعوان نے میچ جیتنے پر شہید بشیر بلور کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی اور کیش انعام دیا ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوںکو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے معاشرے سے برائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔نوجوانوںکو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی آگے آنا چاہیے تاکہ وہ کھیل میں بھی اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :