فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں الحاج فٹبال کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:46

فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں الحاج فٹبال کلب نے سیمی فائنل کیلئے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں الحاج فٹبال کلب نے کرم شاہین کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کواٹر فائنل کرم شاہین فٹبال کلب اور الحاج فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میںالحاج گروپ نے صفر کے مقابلے ایک گول سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹرجنر سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے انکے ہمراہ چیف آرگنائزر فاٹا فٹبال سپر لیگ شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ باسط کمال ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت، فاٹا رگبی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوراسلم ، خورشید اقبال،جعفر شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رضی الله، نعمت الله ، شفقت الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔فاٹا فٹبال سپر لیگ میں آج خیبر ایگل اور غازی عجب خان کے مابین کواٹر فائنل کھیلاجائیگا ٹورنامنٹ کا فائنل 25 کو کھیلاجائے گا۔