آئندہ انتخابات جماعت اسلامی کارکردگی کے بنیاد پر لڑے گی، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں

دیر بالا کی ترقی کیلئے دس سالہ ترقیاتی منصوبہ بنا لیا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے صوبائی و زیر بلدیات عنایت اللہ خان کا دیر پائیں ثمر باغ میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات جماعت اسلامی کارکردگی کے بنیاد پر لڑے گی، ہم سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ دیر بالا کی ترقی کے لیے دس سالہ ترقیاتی منصوبہ بنا لیا ہے ۔صوبے میںپسماندگی کی بنیاد پر پسماندہ علاقوںکوترجیحی بنیادوںپر ترقی ہمارے منشور کا حصہ ہے اور اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیںگے، 2013کے انتخابات میں قوم نے جماعت اسلامی کو جو میڈیٹ دیا تھاا ور اتحادی حکومت میں جتنا حصہ ہمیں ملا تھا ہمارے وزرا نے اس سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہے جس اعتراف صوبائی سطح سے بڑھ کر قومی اور بین لاقوامی سطح پر کیا جا رہا ہے، ہم نے شفافیت کو یقینی بنایا ہے اور قوم کو دکھائیں گے کہ اگلی مرتبہ اس سے زیادہ مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے۔

(جاری ہے)

صوبہ خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ماڈل اقدامات کریں گے لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ وسائل کے حوالے سے ہمارے ے صوبہ خود کفیل ہے یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں۔وہ ہفتہ کو دیر پائیں ثمر باغ میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری ، ناظم تحصیل ثمر باغ سعید باچا اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مسائل کی دلد ل سے نکال کر امن اور معاشی خوشحالی لاکر کرپشن کی ناسور کوختم کر کے میرٹ کا بول بالا کرسکتی ہے ۔کیونکہ پاکستان میںصرف جماعت اسلامی کی قیادت ہرقسم کی کرپشن سے پاک امانتدار اور دیانتدار ہے ۔

جماعت اسلامی ملک اور دین سے محبت کرنے والی جماعت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام کے بغیر کو ئی نظام کامیاب نہیں ہو سکتا۔اسکا ثبوت70 سالہ جمہوریت اور آمریت پرمبنی دور حکومت ہے۔موجودہ نظام سے عوام نے بار بار دھوکہ کھایا ہے ۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے وسائل کو کرپشن کی نظر ہونے کے بجائے عوام بالخصوص غریب لوگوں کے فلاح و بہبود پر خرچ کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :