Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی جان و مال ، عزت نفس کی بحالی کو یقینی بناکر عوام کا اپنے اوپر اعتماد پیدا کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں ملک کی سطح پر کامیابی حاصل کرکے ملک سے کرپشن ولاقانونیت سمیت بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ مشن ہو گا

صوبائی وزیرآبپاشی و کھیل محمود خان کا و مٹہ سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیرآبپاشی و کھیل او رپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی جان و مال ، عزت نفس کی بحالی کو یقینی بناکر عوام کا اپنے اوپر اعتماد پیدا کر دیا ہے ،آئندہ 2018ء کے انتخابات میں ملک کی سطح پر کامیابی حاصل کرکے ملک سے کرپشن اور لاقانونیت سمیت بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ان مشن ہو گا ،موجودہ صوبائی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوات کے پہاڑوں میں سالوں سے بسنے والے باشندوں کو مالکانہ حقوق دے کر وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گا ۔

وہ ہفتہ کو بیوچار سپیرو مٹہ سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو کر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے مگرمچوں کو انصاف کے کٹھہرے میں لاکھڑا کیا ہے ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جو جہاد شروع کیاہے اس کی ابتداء سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے شروع ہو گئی ہے اور انشاء الله مکمل طور پر ملک کی سیاست سے ان سیاسی مگرمچوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، پاکستان اور خاص خیبر پختونخوا تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم ضرورت اس امر کی کہ اس سے قوم اور ملک کے لئے بھر پور طریقے سے استفادہ کیا جائے گا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی بہتر صورت حال کے پیش نظر ملک اور بیرون ممالک کے سیاح سوات کے جنت نظیر مقامات سے بھر پور اندار میں لطف اندوز ہو رہے ہیں جس سے ملک کی تشخص مزید بہتر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام کو مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سود کے خلاف قانون سازی کی منظوری سے انڈر پالئی اور سودخوری کا کاروبار کرنے والوں کی راہیں بند کر دی ہیں ۔ محمود خان نے کہا کہ ماضی میں لوگ دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں تھے لیکن پی ٹی آئی حکومت کی مثبت اور ٹھوس اقدامات کے سبب دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور لوگ آرام اور سکون کے ساتھ اپنے روزگار میں مشغول ہیں ۔ انہوں نے بعض مطالبات کے جواب میں کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹہ کے قیام کی منظور ی ہو چکی ہے اور جس پرعنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت علاقے میں درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات