تاریخ میں پہلی بار صحت انصاف کارڈ جیسا منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت نے متعارف کروایا، صحت انصاف کارڈ کی اہمیت سے غریب لوگ واقف ہیں بہت سے ایسے خاندان تھے جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا اپنے اہل وعیال کا علاج نہیں کروا سکتے تھے مگرآج اچھے ہسپتالوں میںبھی علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل کر رہے ہیں

صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی کا سپین کانی میں شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیربرائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صحت انصاف کارڈ جیسا منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت نے متعارف کروایا، صحت انصاف کارڈ کی اہمیت سے غریب لوگ واقف ہیں بہت سے ایسے خاندان تھے جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنا اپنے اہل وعیال کا علاج نہیں کروا سکتے تھے مگر صحت انصاف کارڈ کی بدولت وہ آج سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے اچھے ہسپتالوں میںبھی علاج معالجے کی مفت سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

وہ ہفتہ کو سپین کانی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا موجود ہ صوبائی حکومت نے سرکاری سکولز میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ، سود جیسی برائی کے خلاف قانون سازی کی اور جہیز کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے اقدامات کئے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے وہ سب کچھ کردکھایا جو نہ پختونوں کے دعویداروں نے کیااور نہ دین کے دعویداروں نے کیا اور نہ ہی روٹی ،کپڑا، مکان والوں نے کیا،ماضی کے حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفاد کے لیے کام کرتے رہے انہوں نے ہمیشہ اداروں کو اپنی سیاسی مقاصد اور مفادات کے لئے استعمال کیا اور عوام کو صرف سبز باغ دکھاتے رہے ۔

ہم نے اقتدار میں آکر اداروں سے سیاسی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کردیا اور نظام کو تبدل کرکے اسے عوام کی خواہشات اور ضروریات کے تابع بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :