حلقہ پی کے ۹۳میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقرر وقت پر مکمل کرنے کیساتھ ساتھ معیار کا خاص خیال رکھا جائے، صوبائی وزیر قانون

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے ۹۳میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقرر وقت پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کا خیال رکھا جائے تاکہ عوام ان کے ثمرات سے صحیح معنوں میں مستفید ہو سکیں اور عوام کو ان گھروں کے دہلیز پر تمام سہولیات فراہم ہوں۔

گزشتہ روز وہ پشاور سیکرٹریٹ میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایکسیئن پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان نے صوبائی وزیر قانون کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر قانون نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے ۹۳ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کر سکیں،موجودہ پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی سکمیوں میں معیار اور بروقت تکمیل پرکسی سمجھوتہ کے لئے ہر گز تیاں نہیں اور جہاں بھی کوئی خامی یا سستی پائی گئی تو غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ کہ شکردرہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پینے کا پانی کی ضروریات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ سے آبنوشی سکیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے اور اس منصوبے پرصوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کریں گی جس کی اخراجات محکمہ پبلک ہیلتھ برداشت کرے گی ۔ وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعلی پرویز خٹک دورہ شکردرہ کے موقع پر اربوں روپے کی اس سکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔میٹنگ میںایکسیئن پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان نے صوبائی وزیر قانون کو دیگر ترقیاتی منصوبوں میںپبلک ہیلتھ کوہاٹ کے کردار اور ان کی پیشرفت کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :