سی پیک سے پاکستان میں خوشحال کا نیا سفر شروع ہوگا، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ،ایم پی اے آزاد علی تبسم

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:44

سی پیک سے پاکستان میں خوشحال کا نیا سفر شروع ہوگا، یہ منصوبہ پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں خوشحال کا نیا سفر شروع ہوگا، یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی ،ہفتہ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔

چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوںکی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور جس بھی صنعتی شعبہ میں ضرورت ہوئی، ہم آپ کیساتھ ہوں گے۔ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے ،پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو اس عظیم موقع کوباہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :