ملک سے لوٹے چار سوارب ڈالر سے زائد کی قومی دولت واپس آ جائے تو ملکی و غیرملکی قرضے اتر سکتے ہیں، رانا نعیم عظیم خاں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ پاکستان سے لوٹ کر باہر منتقل کی گئی چار سوارب ڈالر سے زائد کی قومی دولت واپس آ جائے تو نہ صرف ملکی و غیر ملکی قرضے اتر سکتے ہیں بلکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی مفت سہولتیں اور بجلی و گیس انتہائی ارزاں قیمت پر فراہم کی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پانامہ لیکس میں موجود دیگر 436 لٹیروں اور بنکوں سے قرضے لے کر معاف کرانے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور زرداری ، مشرف اور نواز حکومتوں کا مکمل آڈٹ کروا کر قومی دولت لوٹنے والوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال کر جیلوں میں بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ کے احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :