سابق نائب ناظم محمد ارشد بشارت کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)شہر کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم،نائب صدر نیشنل پیس کونسل ڈسٹرکٹ فیصل آباد محمد ارشد بشارت،انصر بشارت، سعادت علی کی والدہ ماجدہ کے انتقال کر گئیں،مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا،نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب اور عزیز اقار ب نے شرکت کی ، اوردعا کی کہ رب ذوالجلال مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،(آمین)اور غم ذدہ خاندان کو صبروجمیل عطاکرے ،نیشنل پیس کونسل کے عہدیداران نے مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے