ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے،رانا اشرف علی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ(ن) الریاض سعودی عرب رانا اشرف علی نے کہا کہ ہر محاذ پرشکست خوردہ دھرنا، لاک ڈاؤن اور ملکی ترقی کے خلاف گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے کیونکہ تبدیلی انتشار،الزام تراشی ،گالم گلوچ اورصرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے اور پاکستان کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیا جا سکتا۔

جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اگردھرنا گروپ ملکی ترقی میں رکاٹیں کھڑی نہ کرتا تو ملک میںمزیدترقی ہوتی ۔جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے۔ وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت نے عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے گئے ہیں۔ رانا اشرف علی نے کہا کہ برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دیکر ہی پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنارکیاجاسکتا ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والاکام قوم اورملی ترقی کاضامن ہے ۔

متعلقہ عنوان :