فیصل آباد،بین المذاہب اور بین العقیدہ ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ،میاں راشد قمر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مرکزی چیئر مین پاکستان نیشنل پیس کونسل غلام مصطفیٰ ضلعی چیئر مین یو تھ ونگ میاں راشد قمر،وائس چیئر مین حافظ نادر ذوالفقار چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بین المذاہب اور بین العقیدہ ہم آہنگی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے ،ْ حکومت اقلیتوں کی بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے ۔ اس ضمن میں ہماری کاوشیں ہمارے نبی پاک حضرت محمد ؐکے سنہری اصولوں اور ہمارے قائد اور ہمارے آئین کے وژن کے تابع ہیں۔انہوںنے اس امر کااعادہ کیا کہ بین المذاہب اور بین العقیدہ ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جاتی ہے ۔ ہمیں یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی بھی مذہب منافرت اور تشدد کا درس نہیں دیتا ۔ درحقیقت ہر مذہب امن ، ہم آہنگی اور انسانیت سے محبت کے فروغ کا حامی ہے۔