وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ نے فیصل آباد میں مختلف تحصیلوں کے وزٹ کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ طیب گیلانی نے پنجاب سپورٹس بورڈ کی ہدایت کے مطابق فیصل آباد میں کبڈی کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے مختلف تحصیلوں کے وزٹ کا اعلان کردیا، طیب گیلانی21اکتوبر کو فیصل آباد سٹی 23اکتوبر کو سمندری 24اور25اکتوبر کو جڑانوالہ 26اکتوبر کو چک جھمرہ 27اور28اکتوبر کو فیصل آباد صدر اور 30اکتوبر کو تاندلیانوالہ تحصیلوں میں مختلف کلبز اور سکولز کا وزٹ کرکے انڈر14، 16، +19کبڈی کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے اور تحصیلی سطح پر ٹیمز کی سلیکشن کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں طیب گیلانی تمام تحصیلوں کے تحصیل سپورٹس آفیسرزاور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ تحصیل سطح پر منتخب ہونے والے کھلاڑی انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ ٹرئلزمیں حصہ لینے کے خواہشمند کھلاڑی ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ سے موبائل نمبر0300-6609205پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :