مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے

‘ دور دراز دیہی و پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ‘29کروڑروپے کی لاگت سے بھونگ تا صادق آباد شہر 24کلو میٹر سوئی گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہو گیا ہے وفاقی وزیر مملکت صنعت و پیداوارسردار محمد ارشد خان لغاری کا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:42

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مملکت صنعت و پیداوارسردار محمد ارشد خان لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ‘ دور دراز دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ‘29کروڑروپے کی لاگت سے بھونگ تا صادق آباد شہر 24کلو میٹر سوئی گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہو گیا ہے جو انشاء الله اگلے سال ماہ جنوری تک مکمل کر لیاجائیگا‘جس سے صادق آباد کے عوام کا دیرینہ سوئی گیس کے پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

وہ ہفتہ کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیرمال پنجاب چوہدری شوکت دائود‘سابق تحصیل ناظم میاں بشیر احمد‘کونسلر بلدیہ میاں فرہادعلی‘ زبیر افضل چوہدری‘ میاں ناصر علی‘ انیس احمد چوہدری‘ فاروق خان لغاری‘ حافظ عبدالغفار‘ میاں شریف راشد‘اشفاق خالق سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے حلقہ این اے 197کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ‘ عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو مرحلہ وار پورا کیاجائیگا‘ انھوںنے کہاکہ 29کروڑ روپے کی لاگت سے چوبیس کلو میٹر بھونگ تا صاد ق آباد شہر 10انچ کی سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جو تین ماہ کے اندر مکمل ہو گا ،انشاء الله آئندہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر عوامی عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :