رائیونڈ کے بعدگنگا رام ہسپتال کے لیبرروم کے باہر بچے کی پیدائش افسوسناک واقع ہے ،حکمران اور ان کے اہل خانہ لندن میں علاج کرواتے جبکہ عوام کے بچے سڑکوں پرجنم لے رہے ہیں،موجودہ حکومت ہر شعبہ میں بری طرح ناکام ہوچکی کرپشن کا دور دورہ ہے ،

سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے رائے ونڈ میں ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کی پیدائش کے واقعہ کے فوراً بعد گنگا رام ہسپتال کے لیبر روم کے باہر بچے کی پیدائش افسوسناک واقعہ ہے حکمران اور ان کے اہل خانہ لندن میں علاج معالجہ کروارہے ہیں جبکہ عوام کے بچے ہسپتالوں کی بجائے سڑکوں پر جنم لے رہے ہیں جو بیڈ گورننس کی انتہاہے اس سے اندازہ ہوتا ہے حکمران کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ عوام کو کیا سمجھتے ہیں۔

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے عوام اب چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات فراہم کی جاتی تھیںاور ہسپتالوں میں باقاعدہ سپیکر پر اعلانات ہوتے تھے کہ اگر عوام کو کوئی شکایات ہیں تو فوری درج کروائیں لیکن موجودہ دور حکومت میں عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے ہسپتالوں میں ادویات زکواتہ فنڈز ختم ہونے سے دستیاب نہ ہیں عوام کے بچے ہسپتالوں میں پیدا ہونے کی بجائے سڑکوں پر پیدا ہورہے ہیں اس قسم کا دوسرا واقعہ انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے حکمرانوں کی توجہ میٹروٹرین اور بڑے منصوبوں کی تعمیر پر ہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے

متعلقہ عنوان :