شریف خاندان کے بعد ن لیگ کا شیرازہ بھی بکھررہا ہے لیکن نوازشریف اوران کے خاندان کی رعونت اب بھی قائم ہے عدالتوں سمیت قومی اداروں کودھمکیاں دینا اور سرکاری پروٹوکول کااستعمال شرمناک ہے لیگی وزراء کرپٹ ٹولے کی ترجمانی اور سپورٹ کرکے ملک وقوم اورآئین پاکستان سے غداری کررہے ہیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا کہ شریف خاندان کے بعد ن لیگ کا شیرازہ بھی بکھررہا ہے لیکن نوازشریف اوران کے خاندان کی رعونت اب بھی قائم ہے عدالتوں سمیت قومی اداروں کودھمکیاں دینا اور سرکاری پروٹوکول کااستعمال شرمناک ہے لیگی وزراء کرپٹ ٹولے کی ترجمانی اور سپورٹ کرکے ملک وقوم اورآئین پاکستان سے غداری کررہے ہیں ۔

بکری چوری کے ملزم کوتھانوں اورنجی عقوبت خانوں میں شدید تراذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن قوم کے اربوں ڈالرہڑپ کرنے والے جیلوں میں بند ہونے کی بجائے وی آئی پیزبن کرگھوم رہے ہیں ،جماعت اسلامی اس دوہر ے ،منافقت زدہ اور ظلم پر مبنی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہدکررہی ہے نوجوان اس مشن میں سینیٹرسراج الحق کے شانہ بشاہ چلیں اور ظلم وکرپشن پرمبنی نظام کے خاتمے کیلئے اپنا کرداراداکریں۔

(جاری ہے)

نیب کے سربراہ بیانات کی بجائے عملی اقدامات کی صورت خود کومنوائیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جے آئی یوتھ گنگال کے جنرل سیکرٹری زین عمرکی جانب سے دئیے گئے عشائیے اور ضلعی دفترمیں وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔عشائیہ میں جماعت اسلامی کے زونل جنرل سیکرٹری مولانا سمیع الحق سمیت جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے مقامی ذمہ داران بھی شریک تھے ۔

شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والا چورشریف خاندان یورپ اور لند ن میں علاج کرواتا ہے لیکن پاکستان کی بیٹیاں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر بچوں کوجنم دے رہی ہیں قوم ان ظالموں سے چھٹکاراحاصل کرلے اگرمزید تاخیرکی گئی تویہ درندے عوام کا گوشت اور ہڈیاں بھی نوچ کھائیں گے قومی اداروں میں لوٹ مارکرکے اپنے محلات اوربزنس ایمپائرکھڑے کرنے والے ملک وقوم کے مخلص نہیں ہوسکتے ۔

اس ملک میں کرپشن سے پاک او ردیانتدارقیادت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جس کااعتراف سپریم کورٹ نے کرتے ہوئے کہا کہ بے لاگ احتساب ہوتو سینٹرسراج الحق اور ان کی جماعت کے علاوہ کوئی نہیں بچے گا ۔اس لیے قوم سراج الحق کی پشتیبانی کرے تاکہ پاکستان کے مسائل کا حل ہوسکے اور یہ اسلامی ریاست حقیقی معنوں میں کرپشن سے پاک اسلامی وفلاحی ریاست بن سکے ۔