قندیل بلوچ قتل کیس کے گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند،ڈاکٹرز کا اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار،سوموار کو دوبارہ انجیو گرافی ہوگی، مفتی عبدالقوی کو ابھی اسپتال میں ہی رکھا جائے گا

ایم ایس کارڈیالوجی اسپتال ڈاکٹرظفرعلوی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

قندیل بلوچ قتل کیس کے گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ملتان کے کارڈیالوجی اسپتال میں داخل قندیل بلوچ قتل کیس کے گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی کی رپورٹ آگئی۔ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ مفتی عبدالقوی کے دل کی بائیں شریان بند ہے۔انہیںاسپتال سے ڈسچارج نہیں کرسکتے۔ایم ایس کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اسپتال ملتان ڈاکٹر ظفر علوی نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال کی چار رکنی ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم نے مفتی قوی کی اینجیو گرافی رپورٹ کا معائنہ کیا ہے جس کے مطابق مفتی عبدالقوی کی بائیں شریان بلاک ہے، یہ موڈریٹ ڈیزیز ہے جس کیلئے ان کی دوبارہ انجیو گرافی کی جائے گی۔

مفتی عبدالقوی کو طبیعت سنبھلنے تک ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ابھی مفتی عبدالقوی کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کی دوبارہ اینجیو گرافی سوموار یا منگل کو ہو گی۔ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ سال مفتی عبدالقوی کے دل میں اسٹنٹ ڈالے گئے تھے، پریشانی کے حالات میں اسٹنٹس میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں تھے کہ اس دوران ان کے سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں ملتان کے کارڈیالوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹرز نے مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی مکمل کر لی اور انہیں میڈیکل وارڈ میں منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :