چارسدہ،قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے سعادت خان عمر زئی کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں، مراد خان ایڈوکیٹ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی تپہ عمر زئی کے صدرمحمد مراد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے سعادت خان عمر زئی کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں ، موصوف کو چند سال پہلے پارٹی پالیسیوں کے خلاف ورزی پر اے این پی سے نکال دیا گیا تھا، گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں سعادت خان عمر زئی تحریک انصاف کے حمایتی امید وار تھے ۔

وہ بر وز ہفتہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعادت خان عمر زئی کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ سعادت خان عمر زئی کو چند سال پہلے پارٹی پالسیوں کے خلاف ورزی کرنے پر اے این پی سے نکال دیا گیا تھا ، بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کی حمایت حاصل کرکے حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے ایسا تاثر دیا ہے کہ سعادت خان عمر زئی اے این پی چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین پی کے 19میں اے این پی کے شکیل بشیر خان عمر زئی کے یقینی کامیابی سے خوفزدہ ہے اس لئے اسطرح کے بیانات دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :