چارسدہ ، پولیس کی بڑی کاروائی ، سردریاب چیک پوسٹ پر گاڑی سے 10کلو منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

چارسدہ ، پولیس کی بڑی کاروائی ، سردریاب چیک پوسٹ پر گاڑی سے 10کلو منشیات ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ۔ سردریاب چیک پوسٹ پر گاڑی سے 10کلو گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سہیل خالد کی ہدایت پر سٹی پولیس کے ایس ایچ او ولائت خان کی سربراہی میں اے ایس آئی صیام خان ، اے ایس آئی زین اللہ خان ہیڈ کانسٹیبل مراد علی شاہ اور دیگر نفری نے منشیات کی پنجاب سمگلنگ کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران پشاور سے چارسدہ جانے والے موٹر کار HD575اسلام آباد کو شک کی بنیاد پر روکا ۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 10کلو اعلی کوالٹی کاچرس برآمد کیا گیا ۔ پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کرامت اللہ ولد عارف اللہ ساکن بخشو پل اور عمران ولد وزیر باچا سکنہ جمروز چراغ دین کلے کو گرفتار کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ سٹی پولیس نے ایک اور بڑی کاروائی میں قتل اور اقدام قتل میں مطلوب چھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے بھی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :