پیپلزپارٹی چارسدہ کی تینوں تحصیلوں ،تنگی ،شبقدر کیلئے کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چارسدہ کے تینوں تحصیلوں تحصیل چارسدہ ،تحصیل تنگی اورتحصیل شبقدر کیلئے کابینہ کی تشکیل مکمل ،عابد علی چارسدہ ، سلطانی گل تنگی اور اسد اللہ میر زئی تنگی کے صدر منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے ضلعی صدر امیرنواز خان کے حجرہ میں ایک اجلا س کا انعقاد کیا گیا جسمیں ضلع چارسدہ کے تینوں تحصیلو ں کے عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں تحصیل چارسدہ ،تحصیل تنگی اور تحصیل شبقدر کے کابینہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق تحصیل چارسدہ کے صدر عابد علی خٹک ،نائب صدر غلام صدیق ،جنرل سیکرٹری ،عنایت اللہ ،اور پریس سیکرٹری عطاء اللہ مقرر،تحصیل تنگی کے صدر سلطانی گل نائب صدر روح الامین ،نائب صدرزولن خان ،جنرل سیکرٹری باچہ سید ،اور انفارمیشن سیکرٹری اعجاز مہمند منتخب کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل شبقدر کے کابینہ کے صدر اسد اللہ میر زئی ،سینئر نائب صدر اکبر شاہ ،نائب صدر نظار ،جنرل سیکرٹری رضوان اللہ اور انفارمیشن سیکرٹری میاں کاشف چن لیا گئے ۔اس موقع پر اسد خان پائندہ خیل کو ضلع چارسدہ کے نائب صدر ،حکیم اللہ فوجی آ فس سیکرٹری اور گل وحید سلارزئی چارسدہ سٹی کے صدر مقرر کر دیا گیا ۔ضلعی صدر امیرنواز خان نے تینوں تحصیلوں کے کابینہ کے ارکان کے نام منظوری کیلئے ڈویژنل صدر کو بھجوائے ۔اس موقع پر نومنتخب کابینہ کے ممبران نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ضلع چارسدہ میں ضلعی صدر امیر نواز خان کیساتھ ہرقسم تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔