چارسدہ ، فاطمہ خیل میں نہروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نہری پانی گھروں اور گلیوں میں داخل ہوگیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) فاطمہ خیل میں نہروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نہری پانی گھروں اور گلیوں میں داخل۔ سائیڈوال نہ ہونے کے باعث گلی کوچے تالاب کامنظر پیش کر نے لگے ، محکمہ ایرگیشن کے حکام لمبی تھان سو گئے ،بار بار در خواستوں کے باوجود محکمہ ایر ی گیشن کے ایس ڈی او نے چھپ سادھ لی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایم سی ون کے ویلج چیئرمین منظور احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خیل میں ندیوں کا پانی سائیدوال اور صفائی نہ ہونے کے باعث گلی کوچوں اور گھروںمیںداخل ہو رہا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکا ر ہے جبکہ گندگی کی وجہ سے موزی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن کے ذمہ دار حکام کو اس حوالے سے متعدد بار اپیل کی گئی مگر ایس ڈی او سمیت کوئی اہلکار ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ ایری گیشن کے تحت کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے مگر منظور نظر لوگوں کا کام ترجیحی بنیادوں پر ہو رہا ہے اور جہاں ضرورت ہے وہاں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ایری گیشن کے حکام ذاتی مفادات کے اسیر ہو چکے ہیں اور جہاں ان کو اپنا فائدہ نظر آتا ہے وہاں پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر تے ہیں ۔ انہوں نے اعلی حکام سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :