جھوٹے وعدوں پر سیاست نہیں کرتے ، عملی خدمت کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، ناظم شانگلہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے ناظم نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں پر سیاست نہیں کرتے ، عملی خدمت کرکے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، شانگلہ کے عوام نے ہر وقت انجینئر امیرمقام کے قیادت پر اعتماد کیا ہے ، انہوں نے بھی شانگلہ کے عوام کو ہرمشکل وقت میں حاضر ہوکر دادرسی کی ہے ۔شانگلہ میں ترقی کی دور مسلم لیگ نے شروع کیا ہے ،تمام بالائی علاقوں کو سہولیات فراہم کرنا میرا مشن ہے ۔

ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے ہفتے کے روز یونین کونسل رانیال کے بالائی علاقے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماء پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے ، ویلج کونسل رانیال کے علاقہ شین سر کے ناظم رحمت گل اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

شمولیت تقریب سے مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماء محمد عالم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ایک عوامی جماعت ہے ، شانگلہ کی ترقی کیلئے ہمیں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم کو مضبوط و مستحکم بنانا ہوگا۔

شمولیتی تقریب میں ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان نے یونین کونسل رانیال کے بالائی علاقے شین سر کے لنک روڈ کی پی سی سی ۔واٹر سپلائی اور بجلی کا اعلان کیا جبکہ علاقے میں تعمیر ہونے والے مسجد کیلئے دو لاکھ روپے نقد دئے۔