الپوری ، شانگلہ ڈھیرئ میں کل عوامی نیشنل پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرئیگی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:24

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) شانگلہ ڈھیرئ میں آکل عوامی نیشنل پارٹی اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی سے ناراض ہونے والے اے این پی کے ممبر ضلع کونسل واپس شمولیت کا اعلان کریں گے ، وہ مسلم لیگ میں شامل ہوئے تھے اس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے انہیں راضی کرتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ، جس کو انہوں نے قبول کرکے آج بروز اتواردوبارہ پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر الحاج سید فرین خان ۔

(جاری ہے)

ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین ایڈووکیٹ ۔عوامی نیشنل پارٹی پی کے 87 کیلئے متوقع امیدوار حاجی سدید الرحمن سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء خطاب کریں گے ، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسی مقام پر مسلم لیگ کے امیر مقام نے بھی جلسہ کیا تھا ۔