حلقہ پی کے 73کا اہم خاندان ساتھیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہو کر پختون یار خان کے کاروان میں شامل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:24

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)حلقہ پی کے 73کا اہم خاندان ساتھیوں سمیت جے یو آئی سے مستعفی ہو کر ملک پختون یار خان کی کاروان میں شامل ہو گئے آئندہ انتخابات میں بھر پور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز اخوند خیل اسماعیل میں شمولیتی جلسہ سے حلقہ پی کے 73کے اُمیدوار ملک پختون یار خان ،پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلروں ملک ظفر حیات خان ،ملک حکمت یار خان ،پی ٹی آئی یوتھ کے مرکزی رہنماء شب نیاز خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے نمائندگان گزشتہ 15سال سے ہمارے حلقہ پی کے 73پر بر سر اقتدار ہیں ہر عام انتخابات کے دوران یہاں کے عوام ان پر اعتماد کرکے منتخب کر لیتے ہیں لیکن بد قسمتی سے وہ انتخابات کے بعد حلقہ کے عوام کو بھول جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر بار یہاں سے منتخب ہونے کے باوجود انہی عوام کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور نہیں چاہتے کہ یہاں کوئی ترقیاتی منصوبہ آئے جس کا ثبوت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی طرف سے حلقہ پی کے 73کیلئے 40کروڑ روپے کے منظور شدہ منصوبے ہیں محالفین اور حلقہ کے ایم پی اے ملک ریاض خان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھی ہے اب جلسہ جلوسوں میں جھوٹا واویلہ کر رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے اعلانات جھوٹے تھے مگر ہم اُن کو مناظرے کیلئے چیلنج کرتے ہیں کہ وہ آئے جرگہ میں ہمارے ساتھ بیٹھ کر یہ ثابت کریں کہ انہوں نے عدالت سے کسی منصوبے پر حکم امتناعی نہیں لی اس موقع پر ولی بت خان ،زرداد خان ،نعیم خان اور نیک داد خان نے درجنوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر ملک پختون یار خان کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا ملک پختون یار خان نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں انہوں نے ہمیشہ ہر حکومت کیساتھ بیٹھ کر عوام کے حقوق کا سودا کیا ہے اور یہاں تک کے اقتدار کی لالچ میں ختم نبوت ؐ کے بل میں ترمیم پر بھی سمجھوتہ کیا اور اسے اجتماعی غلطی قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنمائوں نے حلقہ پی کے 73کو تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے اور یہاں کے عوام کی رائے دہی کیساتھ مذاق کر رہے ہیں کیونکہ اب آئندہ انتخابات کیلئے دوسرے حلقہ سے اُمیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ہمیں قبول نہیںانہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے حلقہ پی کے 73کیلئے چکڈاڈان سے بھرت تک 5کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جس کا بہت جلد باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دورہ بنوں کے موقع پر کریں گے اس کے علاوہ حلقہ پی کے 73کیلئے سوئی گیس منصوبے کا بھی اعلان کریں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوں ۔