لوئیر دیر ، تالاش بانڈہ کر کٹ کلب نے فرینڈرالیون کو ہرا کر روغانی کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:24

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) لوئیر دیر وادی تالاش بانڈہ گی کر کٹ کلب نے فرینڈرالیون کوفاینل میچ میں125رنز سے ہرا کر روغانی کر کٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ،وادی تالاش خان سیرئی میں منعقدہ کرکٹ ٹور نا منٹ میں ایک ماہ تک جاری رہا جس میں علاقہ سے 30 ٹاپ ٹیموں نے حصہ لیابی سی سی ( با نڈ ہ گئی کر کٹ کلب) کی ٹیم نے ٹا س جیت کر 9اورز میں تمام و کٹوں کے نقصان پر163رنز بنا ئے،بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر تے ہوئے اسرارالدین نے 88 رنز بنا ئے جبکہ کپتان عمران سلیم نے 56رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جس کے جواب میں فرینڈز الیون کی پوری ٹیم آٹھویں اور میں صرف 38رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ،فاینل میچ کے موقع پر عمایدین ومشران اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجو د تھی ،تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے پی پی پی دیر لویر کے صدر محمود زیب خان ،ضلع راہنما محمد طاہر خان ایڈوکیٹ ،تحصیل صدر ملک بر کت خان نے کہا کہ علاقہ میں کھیلوں کی سر گرمیاں امن کی علامت ہے ،مقرر ین نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبا ئی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ کا آبا ئی حلقہ ہو نے کے با وجود نو جوان کھیلوں کے میدان سے محروم ہے ،پی پی پی برسراقتدار آکر نوجوانوں کے لئے جد ید سہولیا ت سے آراستہ اسٹیڈیم تعمیر کر ئیگی ،انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پرو گرام میں تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لئے رقم مختص کی گئی ہے اورنہ ہی ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ کے خو بصورتی کے لئی20کروڑ روپے ریلیز ہو ئے ،عوام جھو ٹے و عد وں پر تو جہ نہ دے ،محمد طاہر خان نے اس موقع پر اررگنایز نگ کمیٹی کے لئے 30ہزار جبکہ محمود زیب خان نے 20ہزار روپے نقد انعامات دینے کے اعلانات بھی کیی ٹو رنا منٹ میں بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کر نے والے کھلاڑوں میں شیلڈ ز ،میڈلز تقسیم ،ونر اور نر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔