لویر دیر، مقامی میڈیا حقیقی عوامی مسائل کو مثبت رپورٹنگ کے ذریعے اجاگر کریں ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:24

لویر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر و کمانڈ نٹ دیرلیویز ضلع دیر لویر عطاء الر حمٰن نے کہا ہے کہ مقامی میڈیا حقیقی عوامی مسائل کو مثبت رپورٹنگ کے ذریعے اجاگر کریں ،لوگوں کے بنیادی مسائل حل حوالے سے صحا فیوں کے تجاویز کا خیرمقد م کیا جا ئیگا ، ہفتہ کو ڈی سی عطاء الر حمٰن نے پریس کلب کادورہ کرنے کے موقع پر کمپیوٹر لیب ،شعبہ استقبا لیہ ،کانفرنس روم سمیت دیگر شعبوں کا معاینہ کیا ،اس موقع پر پریس کلب صدر ا سمٰعیل انجم اور دیگر صحا فیوںنے اُ نہیں پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر ڈی سی عطاء لرحمٰن نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضر وریات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل برو ئے کار لا رہی ہیں ، ضلع بھر میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے سبب 10چھوٹے بڑے طبی مراکز میں 24گھنٹے مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی گئی ہے ،60فیصد سے کم نتا یج د ینے والے تعلیمی اداروں میں امسال اصلا حات کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے ،انہوں نے کہا کہ صوبا ئی وزیر خزانہ کی کو ششوں سے ضلع ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ کے لئی20کروڑ جاری ہونے سے بنیادی ضروریات کی فراہمی سمیت شہر کی خو بصورتی میں اضا فہ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹر کٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحا فیوں نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ ،سیلاب اور بعد زلزلہ متا ثر ین کے دوران مثبت رپور ٹنگ کے ذ ریعے حقیقی عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے جس پر وہ مبار کباد کے مستحق ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام شہری اپنے مو با ئل میں سیٹیزن پورٹل اپلی کیشن ڈا ون لو ڈ کر کے کسی بھی مسئلہ کی طر ف تصا و یر کے ہمراہ شکایت درج کرسکتے ہے ،جس پر مقامی انتظا میہ فوری ایکشن لے گی،مقامی میڈیا اس حوالے سے لوگوںمیں شعور اجاگر کریں ،اس موقع پر ڈی سی عطا ء الر حمٰن نے ما ہانہ بنیادوں پر مقامی صحا فیوں کے سا تھ نشست منعقد کرنے کے سا تھ سا تھ پریس کلب کے لے 50ہزار گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا