پارٹی عہدیدار ان باہمی اختلافات ختم کرکے گراس روٹ لیول پر تنظیموں کو متحرک کریں ، 18نومبر کو اتمانزئی سٹیڈیم میں اسفندیار ولی خان کیلئے بڑے جلسہ عام کا اعلان ہوگا، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:24

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اے این پی کوکا میابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کارکنان اور عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ پارٹی عہدیدار ان باہمی اختلافات ختم کرکے گراس روٹ لیول پر تنظیموں کو متحرک کریں ، 18نومبر کو اتمانزئی سٹیڈیم میں اسفندیار ولی خان کے لئے بڑے جلسہ عام کا اعلان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ کی رہائش گاپر 18نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے پی کے 18 کے پارٹی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایمل ولی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 18نومبر کو اسفندیار ولی خان کے جلسہ عام کے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور جلسے میں خواتین کی شرکت کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایمل ولی خان ، ضلعی صدر ا رشد عبداللہ اور تحصیل صدر عالمگیر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں اے این پی کے مینڈیٹ کو زبر دستی چھینا گیا تھا مگر انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں اے این پی پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ گراس روٹ لیول پر پارٹی تنظیموں کو متحرک کیا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے 2008کے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ تمام خرف بہ خرف پورے کئے اور انشا ء اللہ 2018کے انتخابات سے پہلے قوم کو انتخابی منشور دیا جائیگاجس پر کاربند رہ کر اے این پی پختونوں کے تمام مسائل اور مشکلات حل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :