سعودی قونصل جنرل عبد اللہ عبد الدائم کے انتقال پر گورنر سندھ کا افسوس کا اظہار

آج پاکستان ایک اچھے ہمدرد دوست سے محروم ہو گیا ، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے، گورنر سندھ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:13

سعودی قونصل جنرل عبد اللہ عبد الدائم کے انتقال پر گورنر سندھ کا افسوس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبد اللہ عبد الدائم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک اچھے ہمدرد دوست سے محروم ہو گیا ، ان کے انتقال سے مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبد اللہ عبد الدائم نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک سعودی دوطرفہ تعلقات کے استحکام ، اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کے لئے زبردست خدمات انجام دیں، پاکستانی عوام ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو ان کی بے مثل خدمات پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :