تیزرفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:13

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) تیزرفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر 6/11-Lکے قریب محمد عیسیٰ کا ماموں نذیر احمد سڑک کراس کررہاتھا کہ تیزر فتار کار کے ڈرائیور شبیر علی نے غفلت سے چلاتے ہوئے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ہڑپہ نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :