سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے،پیر سید عمران احمدشاہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:13

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئر مین پیر سید عمران احمدشاہ نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا منصوبہ ہے جومکمل ہوتے ہی ملک کی اکانومی بہت زیادہ بہتر ہو جائیگی جبکہ بیرون ممالک سے پاکستان میں انویسٹر ز آئیںگے ۔ وہ یہاں فتح شیر کالونی میں مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد ماجد علی کی رہائش گاہ پر کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر لیگی راہنما شیخ مسعود اختر منا ‘ندیم چوہان اور اسلم گلو بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ کی امریکہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک بھر پور مخالفت کررہے ہیں ۔یہ منصوبہ مکمل ہوتے ہی مخالفت کرنیوالے ممالک کی معیشت متاثرہوگی اور انہیں تجارتی نقصان کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فتح شیر کالونی اور یونین کونسل نمبر5 میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کروائے جائیںگے اور فوری طورپر فتح شیر کالونی مارکیٹ والی سڑک اور پارک کو جلد تعمیر کروایاجائے گا ۔

سیوریج کے پائپ ڈالے جارہے ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ فتح شیر کالونی کی مین روڈ کو ڈبل روڈ میں تبدیل کرکے بنایاجائیگا جس کیلئے آدھا فنڈ وہ اور آدھا فنڈ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران فراہم کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوں کو یقین دلایا کہ کالونی کے تمام مسائل حل کئے جائیںگے اور وہ عوام میں سرخرو ہونگے۔

متعلقہ عنوان :