قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:13

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی انجیوگرافی
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مفتی عبدالقوی کی ہفتے کے روز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوگرافی کی گئی ،ڈاکٹروں کے مطابق مفتی عبدالقوی کی بند شریان دبائومیں ہے ،انہیں ایک اورسٹنٹ ڈالناپڑے گا،دوروز قبل مفتی عبدالقوی کوتھانہ چہلیک سے سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا،ایم ایس زاہدعلوی کے مطابق مفتی عبدالقوی کو فوری طورپرہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیاجاسکتا،انہوںنے کہاکہ وہ ابھی ہسپتال میں رہیں گے اوراگرضرورت محسوس ہوئی توانہیں سٹنٹ بھی ڈالاجائیگا،واضح ہوکہ مفتی عبدالقوی کی دل کی شریانیں بندہونے کے باعث انہیں دوسال قبل بھی دوسٹنٹ ڈالے گئے تھے ،مفتی عبدالقوی کو گزشتہ ہفتے مقامی عدالت میں چارروزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کیاتھاتاہم جس روز ان کاریمانددیاگیااسی شام انہیں سینے میں تکلیف کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کردیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :