زکریایونیورسٹی ملتان لودھراں سب کیمپس کے بجٹ کے حوالے سے فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی کااجلاس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:13

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان لودھراں سب کیمپس کے بجٹ اور مالیاتی امور سے متعلق سفارشات پر غور کرنے کے لیے سپیشل میٹنگ آف دی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی۔ اجلاس میں خزانہ دار صہیب راشد خان نے بہاء الدین زکریایونیورسٹی لودھراں سب کیمپس کے بجٹ اور مالیاتی امور سے متعلق سفارشات پیش کرتے ہوئے تقریبا 90 ملین کا بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے سب کیمپس میں انگلش ، سوشیا لوجی ، آئی ٹی اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروگرام شروع کرنے کی سفارش کی․ یہ تمام پروگرامز ایم ایس سی اور بی ایس 4-year پروگرام پیش کیے جائیں گے اور یہ مضامین صبح اور شام کی کلاسز میں پڑھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈاکٹر حکومت علی اور ڈاکٹر محمد عمر چوہدری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو ڈپٹی کمشنر لودھراں سے رابطہ کرکے بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے اخراجات گورنمنٹ آف پنجاب کی مد سے خرچ کرنے کی سفارش کرے گی ․ کیونکہ آمدن اور اخراجات کے تخمینہ کے مطابق ۰۲ ملین مجوزہ آمدن سے کم ہیں۔

اور اس بارے فیصلہ کیاگیا کہ ایچ ای سی سے سپیشل فنڈ کے لیے درخواست کی جائے گی․ اور خزانہ دار ایچ ای سی سے رابطہ میں رہیں گے۔مزید یہ کہ اجلاس میں ملتان کالج آف آرٹس میں ڈگری پروگرام بیچلر آف آرکیٹکچر کے لیے بھی ۰۲ لاکھ کی سفارش کی گئی․ اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین جن کی عمر ۵۷ سال ہوچکی ہے ان کو پنشن بینیفٹ دینے کے لیے گورنمنٹ نوٹیفیکیشن کو بھی منظور کرنے کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر محمد عمر چوہدری ، ایچ ای سی نمائندہ کے طور پر خواتین یونیورسٹی کے خزانہ دار محمد اعجاز ، ایچ ای ڈی کی جانب سے مسٹر بارک اللہ خان اے ڈی سی جی ملتان ، میڈم نگہت سلطانہ، معاون خزانہ دار چوہدری زاہد محمود نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :