پشاورہاکی فائیو سپر لیگ ٹورنامنٹ ، مزید دو میچز کا فیصلہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:10

پشاورہاکی فائیو سپر لیگ ٹورنامنٹ ، مزید دو میچز کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پشاورہاکی فائیو سپر لیگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں سینئرز ‘جونیئرز اور انڈر16 کیٹیگریز میں دو دو میچ کھیلے گئے ‘ اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘ہدایت اللہ خان ‘ کوچز و پلیئرزسید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسراسلام سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘سینئرز کیٹیگری کے میچوں میں کے پی گرین اور کے پی ریڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر رہا ‘گرین ٹیم کی طرف سے سعید نے دو جبکہ سابق انٹرنیشنل پلیئر و کوچ سید ضیاء الرحمان بنوری اور یاسر اسلام نے ایک ایک گول کیا ‘ریڈ کی طرف سے عبدالوہاب نے دو جبکہ امجد اور جہانزیب نے ایک ایک گول کیا ‘جونیئر کیٹیگری میں لائن کلب نے ایگل کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ‘لائن کلب کی طرف سے آفاق نے چار ‘ثاقب نے دو گول کئے جبکہ ایگل کی طرف سے دونوں گول ذیشان نے سکور کئے ‘انڈر 16 کے میچوں میں قصہ خوانی اور حیات آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ پانچ ‘پانچ گول سے برابر رہا ‘قصہ خوانی کی طرف سے جواد نے دو جبکہ سجاد ‘احسان اور ذاکر نے ایک ایک گول کیا حیات آباد کی طرف سے صدام نے دو جبکہ سعد ‘حمزہ اور عالیان نے ایک ایک گول کیا ‘دوسرے میچ میں سول کوارٹرز کی ٹیم نے بھانہ ماڑی کو چار کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا ‘سول کوارٹرز کی طرف سے اسماعیل نے چار جبکہ وقاص اور محسن نے ایک ایک گول سکور کیا ‘بھانہ ماڑی کی طرف سے جنید اور مہر نے د ود و گول کئے۔

متعلقہ عنوان :