پشاور فٹبال لیگ کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:08

پشاور فٹبال لیگ کیلئے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پشاورمیںاگلے ماہ ضلعی انتظامیہ و یوتھ گلیم کے پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس ان کے پی کے باہم اشتراک سے شروع ہونے والی پشاورفٹ بال لیگ کے لیے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوا جس میں دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز خیبرپختو فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال، ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت الله، پولیس کوچ فیصل اور اختر حسین کے نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں پچاس کھلاڑیوں کا شارٹ لسٹ کیاگیا ، ٹرائلز کے حوالے سے چیئرمین پشاورفٹ بال لیگ گل حیدر نے بتایا کہ لیگ میں پشاور کی بارہ ٹیمیں شرکت کرینگی جس کیلئے 182 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا ، پہلے مرحلے میں پچاس جبکہ دوسرا مرحلہ 26 نومبر کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جبکہ آخری مرحلہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوگا جس میں فائنل 182 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کامقصد برینگ بیک ان کے پی کامقصد پشاورمیں سپورٹس کی ترقی وترویج کے کام کرناہے اورہم گذشتہ ایک سال سے متختلف مقابلے کرارہے ہیں جس میں پشاورکرکٹ لیگ اورہاکی لیگ قابل ذکرہیں اب اگلے ماہ ضلعی حکومت کی تعاون سے فٹ بال لیگ کاآغاز کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :