چیئرمین پی سی بی نے بکیز کے قومی کھلاڑی سے رابطے اور فکسنگ کی پیشکش کی تصدیق کردی

معاملہ پی سی بی اور آئی سی سی کے ہاتھ میں ہے اس پر مزید کوئی بات نہیں کرسکتا' نجم سیٹھی کی ٹوئٹ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:08

چیئرمین پی سی بی نے بکیز کے قومی کھلاڑی سے رابطے اور فکسنگ کی پیشکش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بکیز کے قومی کھلاڑی سے رابطے اور فکسنگ کی پیشکش کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ قوانین کے مطابق تفصیلات آئی سی سی کو فراہم کردی ہیں۔معاملہ پی سی بی اور آئی سی سی کے ہاتھ میں ہے اس پر مزید کوئی بات نہیں کرسکتا۔