وزیر اعلیٰ پنجاب اگلے ماہ پتوکی میں ہلہ بائی پاس پر متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے ،انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،سائرہ عمر

انتظامیہ بہترین انتظامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کریگی ،روڈز کی صفائی ستھرائی کی جائے ،تجاوزات کو ہٹایا جائے ، ڈپٹی کمشنر قصور

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:07

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصورمیڈم سائرہ عمرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اگلے ماہ پتوکی میں ہلہ بائی پاس پر متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے اسی سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ بہترین انتظامات کئے جائیں اور روڈز کی صفائی ستھرائی کی جائے اور تجاوزات کو ہٹایا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میںاضافہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میونسپل کمیٹی پتوکی میں اپنے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ، رانا محمد اسحاق خاں ،رکن صوبائی سمبلی محمود انور ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی میڈم انعم زید ،ڈی ایس پی سلیم خاں نیازی ، چئیرمین بلدیہ عمران شاہد بٹ ،وائس چئیرمین بلدیہ چوہدری رشید ،چئیرمین یونین کونسل ملک ممتاز اعوان ،کونسلرز چوہدری مدثر ،سعید طاہر ،راجہ اعجاز ،ملک عبدالستار، ندیم اکرم ،شیخ افتخارو دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب میں رانا محمد حیات نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے جس وجہ سے عوامی محبت اور مقبولیت میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی ۔رکن قومی وصوبائی اسمبلی رانا اسحاق اور محمود انور نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں روپے کی گرانٹ دینے پر عوام وزیر اعلیٰ کی مشکور ہے کیونکہ انہوں نے حلقہ میں دیرینہ مسائل کو حل کیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر قصورمیڈم سائرہ عمرنے اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پتوکی اور سٹیڈیم کے گرائونڈز میں بننے والے ہیلی پیڈز کا معائنہ کیا اور کہا کہ تا حال ہیلی پیڈ کی جگہ کو ابھی فائنل نہیں کیا گیا ۔سیکورٹی اور دیگر معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھیجی جائے تاکہ معاملات کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا جا سکے جس پر انعم زید نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گی کہ بہترین انتظامات کئے جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :