ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کا راج گڑھ سکول کے بچوں سے صفائی کروانے کی خبر کا نوٹس

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سیدنے راج گڑھ سکول کے بچوں سے صفائی کروانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو معاملہ کی فوری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ڈی ای ایجوکیشن لاہور نے پرنسپل ڈاکٹر نعیم اقبال اور سینئر ہیڈ مسٹریس عذرا امیر کو انکوائری آفیسر مقررکر دیاہے۔ انکوائری کمیٹی دو دن میں معاملے کی انکوائری مکمل کر ے گی۔مذکورہ سکول کی ہیڈمسٹریس رخسانہ شاہین کو ایجوکیشن دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔