پانامہ ملزمان سے مزید برآمدگیاں ہو ں گی ،لوٹی دولت کی وصولی کی جائیگی ' یاسمین راشد

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و ٹکٹ ہو لڈر این اے 120ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ احتسا ب عدالت میں جاری سماعت کی وجہ سے پانامہ چورو ںکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور فردجرم عائد ہو نے سے شریف فیملی کی راتوں کی نیند یں حرام ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم کو اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے وقت قریب آن پہنچا ہے کہ پانامہ ملزمان سے مزید برآمدگیاں ہو ں گی اور قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کی وصولی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے سامنے پانامہ ڈاکہ کے مرکزی ملزم نواز شریف کے بچوں حسن اور حسین نواز کی بھی پیشی ہو نی چاہیے ، پانامہ چور حکمران تاخیری حربے استعما ل کر کر کے تحقیقات سے راہ فراہ اختیار نہیں کر سکتے ان کا عبرت ناک انجام قریب آن پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی معا شی دھماکے کر نے کے تمام دعوے اور وعدے جھوٹے اور فراڈثابت ہوئے ہیں ، حکمران اور ان کی اولادوںنے ملک وقوم کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبا دیا ہے اور خود دونوں ہاتھوں سے ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ حکمران ملک وقوم کے لیے خطرہ اور ان سے جان چھڑانا اشد ضروری ہو چکا ہے،ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے کرپٹ حکمرانوں کا بے لاگ احتساب لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :