دکی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے ،سردار در محمد ناصرمشیر حکومت بلوچستان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:03

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر افس دکی میں ضلع دکی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار در محمد ناصر کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹرسید سیف الرحمن ڈپٹی کمشنر دکی حبیب الرحمن چیرمین میونسپل کمیٹی دکی حاجی فتح ناصر ڈپٹی کمشنز موسی خیل حبیب اللہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ امیر ولی اور دکی کے تمام قبائلی معتبرین سردار معصوم ترین سردار اکبر خان ناصر کمالخیل سردار خوشدل خان لونی نے کمشنر اور صوبائی مشیر کو دکی کے بنیادی مسائل سے اگاء کئے کمشنر ژ وب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے دکی کے تمام مسائل کو حق بجانب قرار دیتے ہوہے کہا کہ انشاء اللہ دکی کے مسائل بہت جلد حل کر لئے جائینگے اور اسی طرح امن امان کے حوالے سے بھی بہت جلد ایک اہم اجلا س منعقد کیا جائیگا جسمیں امن امان کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائیگا اس سلسلے میں اپ تمام کا خصوصی تعاون درکار ہوگا اس موقع پر صوبائی مشیر صنعت سرادر در محمد ناصر نے کہا ہے کہ انشاء اللہ صوبا ئی حکومت کی تعاون سے بہت جلد دکی کو ماڈل اور جدید ضلع بنایا جائیگا اور ضلع میں ضلعی کمپلیکس تعمیر کی جائیگی تحصیل دکی نانا صاحب زیارت اور تھل اور لونی میں بہت جلد تحصیلدار تعنیات کئے جائینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہرنائی تا لورالائی سڑک کو وزیر اعلی نے این ایچ اے میں شامل اور اس پر جلد کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کئے لئے 4ارب روپے رکھے گئے ہے انہوں نے کہا ہے کہ میرے فنڈز سے دکی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیمات پر کام جاری ہے اور ہم صوبائی حکومت اور کمشنر ژوب ڈویژن کے دکی کے ساتھ خصوصی تعاون پر اور مسائل کے حل کرنے کئے لئے ان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :