حکومت نے سوات کے باشندوں کو مالکانہ حقوق دے کر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے، محمود خان

آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک سے کرپشن ،لاقانونیت سمیت بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ مشن ہو گا، وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیرآبپاشی و کھیل او رپاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی جان و مال ، عزت نفس کی بحالی کو یقینی بناکر عوام کا اپنے اوپر اعتماد پیدا کر دیا ہے اور آئندہ 2018ء کے انتخابات میں ملک کی سطح پر کامیابی حاصل کرکے ملک سے کرپشن اور لاقانونیت سمیت بجلی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ان مشن ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوات کے پہاڑوں میں سالوں سے بسنے والے باشندوں کو مالکانہ حقوق دے کر وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گا ۔ ان خیالات کا انہوں نے بیوچار سپیرو مٹہ سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو کر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے بڑے مگرمچوں کو انصاف کے کٹھہرے میں لاکھڑا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جو جہاد شروع کیاہے اس کی ابتداء سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے شروع ہو گئی ہے اور انشاء الله مکمل طور پر ملک کی سیاست سے ان سیاسی مگرمچوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خاص خیبر پختونخوا تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہے تاہم ضرورت اس امر کی کہ اس سے قوم اور ملک کے لئے بھر پور طریقے سے استفادہ کیا جائے گا۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی بہتر صورت حال کے پیش نظر ملک اور بیرون ممالک کے سیاح سوات کے جنت نظیر مقامات سے بھر پور اندار میں لطف اندوز ہو رہے ہیں جس سے ملک کی تشخص مزید بہتر ہو رہی ہے ۔

انہوں نے صوبائی اسمبلی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کا براہ راست فائدہ عام کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سود کے خلاف قانون سازی کی منظوری سے انڈر پالئی اور سودخوری کا کاروبار کرنے والوں کی راہیں بند کر دی ہیں ۔ محمود خان نے کہا کہ ماضی میں لوگ دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ عوام گھروں میں بھی محفوظ نہیں تھے لیکن پی ٹی آئی حکومت کی مثبت اور ٹھوس اقدامات کے سبب دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور لوگ آرام اور سکون کے ساتھ اپنے روزگار میں مشغول ہیں ۔

انہوں نے بعض مطالبات کے جواب میں کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹہ کے قیام کی منظور ی ہو چکی ہے اور جس پرعنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت علاقے میں درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔