عوام بہتر مستقبل کے لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ، عاطف خان
کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لیے اداروں کو سیاست سے پاک کیا گیا ، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:03
(جاری ہے)
محمد عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کے جس نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی اس کو عملی شکل دینے کے لیے اداروں کو مستحکم کرنے اور ان کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کے لیے عوام دوست قوانین بنائے گئے ۔کرپشن کا قلع قمع کرنے کے لیے اداروں کو سیاست سے پاک کیا گیا اورملازمت کے لیے میرٹ کو ہی بنیاد بنایا گیاجس سے غریب نوجوانوں پر روزگار کے دروازے کھولے گئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اُمید کی آخری کرن ہیں اس لیے عوام اپنے موجودہ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔اُنہوںنے کہا کہ کرپشن اور ترقی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہم نے ملک کو آگے لے جانا ہے تو کرپشن کو ختم کرنا ہوگا اور کرپشن کو صرف عمران خان ہی ختم کرسکتے ہیں ۔حکمران اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنما کرپشن میں اس قدر ملوث ہیں کہ ان کو سیاسی منظر سے ہٹائے بغیر ملک اس بحران سے نہیں نکل سکتا ۔عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور بے لوث اور مخلص کارکنوں کی سالہاسال کی جدوجہد کے نتیجے میں ایک کرپٹ کو تو نااہل قرار دلوادیا گیا ہے تاہم ابھی کرپٹ مافیا کے کچھ کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا باقی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں چور ڈاکو تو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور معمولی جرائم میں ملوث غریب لوگ جیلوں میںسڑ رہے ہیں یہ سب اس نظام کی خرابی کا نتیجہ ہے جس کو بدلنے کے لیے پی ٹی آئی میدان میں نکلی ہے اور عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی جدوجہد کو عوام کی حمایت سے کامیابی تک پہنچایا جائے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے اور ہمارے دور میں ریکارڈ تعمیراتی کام کئے گئے ہیں ۔عاطف خان نے بعدازاں قومی اسمبلی کے رکن مجاہد خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہوتی مردان میں پیپلزپارٹی کے رہنما معظم خان ہوتی سے ملاقات کی اور ان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جو اُنہوں نے قبول کرلی ۔صوبائی وزیر عاطف خان نے ان کو ٹوپی پہنائی اور پارٹی میں ان کو خوش آمدید کہا ۔معظم خان نے کہا کہ وہ ایک بڑے عوامی جلسے میں باقاعدہ طور پربھی شمولیت اعلان کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.