کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:57

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے ..
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے،کرکٹر محمد عرفان نے درخواست میں پی سی بی اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں چھ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ الزامات سے بری ہونے کی بناء پر ان کا نام ای سی ایل میں رکھنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں لہذا عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات صادر کرے۔