قاہرہ ،ْمصر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 52 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:57

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر کے مغربی صحرا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں افسران اور اہلکاروں سمیت 52 فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے مغرب میں واقع بہاریہ نخلستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں پولیس اور فوج کے افسران سمیت 52 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔مصر کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کئی حملہ آوروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مصری حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں شدت پسندوں کو تلاش کر رہی تھیں کہ قاہرہ سے 200 کلو میٹر جبوب مشرق میں بہاریہ نخلستان میں گھات لگائے حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر راکٹ فائر کئے اور دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا۔تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر زیر گردش غیر تصدیق شدہ معلومات کے مطابق ہصم نامی گروپ اس حملے میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :